جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سفاک ڈاکوؤں نے پازیب کیلئے ضعیف خاتون کے دونوں پاؤں کاٹ ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

جے پور : بھارت میں ڈکیتی کا ایک دلخراش اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ڈکیتی کیلئے آنے والے نامعلوم سفاک ملزمان نے عمر رسیدہ خاتون کے پیروں سے چاندی کی پازیب نکالنے کیلئے ان کی ٹانگوں کو ہی کاٹ دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے چاندی کی پازیب چھیننے کے لیے 108 سالہ ضعیف خاتون کی ٹانگیں کاٹیں اور انہیں خون میں لت پت جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

بھارتی پولیس کے مطابق جمنا دیوی نامی خاتون پر حملہ صبح 5 بجے کے قریب ان کے گھر میں ہوا، مذکورہ خاتون اپنی بیٹی اور پوتی کے ساتھ رہتی ہے جو واردات کے وقت بے خبر سوئے تھے جن کو واقعے کا علم ایک گھنٹے بعد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو خاتون کے گھر میں گھس آئے اور انہیں گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا پھر تیز دھار ہتھیار سے ان کے پاؤں کاٹ کر چاندی کی پازیب نکال لیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ضعیف خاتون اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس نے ٹانگیں کاٹنے کیلیے استعمال ہونے والا اسلحہ موقع سے برآمد کرلیا ہے، پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں