تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

’عمران خان کی بندے خریدنے والی آڈیو کو کٹ پیسٹ کیا گیا‘

تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی بندے خریدنے والی آڈیو کو کٹ پیسٹ کیا گیا عمران خان نےفیصلہ کیاتھالوگوں کوخریدنےکےکھیل میں نہیں پڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ پارٹی میں ایک بات آئی تھی کہ ہم بھی کچھ ایسا کر لیتے ہیں عدم اعتماد کے وقت ہمارےلوگ دوسری جماعتوں سےرابطےمیں تھے یہ بات ہوتی تھی کہ 4 ،5 مخالف ایم این اےہمارےخلاف ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

اسدعمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت کراچی سےپیسوں کے بکسے لائے گئے تھے سندھ ہاؤس میں لوگوں میں کیش تقسیم کیا گیا ہمارے لوگوں نے بتایا پیسے تقسیم ہوئے اور آفرز آنے لگیں ہم نےکیش دکھایا ہوتا تو وہ ارکان ہمیں ووٹ ڈالتے ہم نےایک بندہ بھی نہیں توڑاکیش دیتےتوشایدٹوٹ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی بات ہوتے ہی پارٹی کی مقبولیت بڑھنے لگی تحریک انصاف کوئی ارکان اسمبلی نہیں خریدرہی تھی اگر ہم نےکوئی ارکان اسمبلی خریدا تھا تو وہ کہاں گیا؟ عدم اعتماد سے پہلے نظر آ رہا تھا تحریک ہمارےخلاف جائےگی لیکن کنفرم نہیں تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں ہماری تھیں چاہتے تو خرید سکتے تھے عمران خان نےکہاکہ کسی رکن کونہیں خریدنا، پرویزخٹک نےعمران خان کو کہا میں نے30 سال سےلوگوں کوبکتےدیکھا لانگ مارچ کے وقت پربھی مختلف لوگوں کی مختلف رائےہے۔

Comments

- Advertisement -