جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائرکردیا، ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےسابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے اسپیکر کے پاس ریفرنس دائرکردیا۔

ریفرنس کے ساتھ آصف زرداری کی جانب سے قانون سےمکمل انحراف کے طویل شواہد بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف ریفرنس نااہلی کے لئےفائل کیا ہے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

انھوں نے کہا کہ کہتے ہیں تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی، مگرآصف زرداری نے بطورصدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افتخاردرانی نے کہا کہ عمران خان نے کوئی بھی کام قانون کیخلاف نہیں کیا ، یہاں پرآئین کا کھلواڑ کرتے ہوئے یہ لوگ مسلط کردیےگئے، جب تک یہ لوگ مسلط ہیں عوام سکون کاسانس نہیں لےسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی 26 سالہ جدوجہد انھی مافیازکے خلاف ہے ، ان مافیاز کوبےنقاب کرکےکٹہرےمیں کھڑاکرناہے، پوری دنیا میں بتایا گیا ہے یہ کرپٹ اشرافیہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں