اشتہار

یوکرین اور امریکی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، بائیڈن کا زیلنسکی سے بڑا وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بائیڈن نے یوکرین جدید دفاعی نظام دینے کا وعدہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے یوکرین کو دفاع کے لیے درکار مدد اور جدید دفاعی فضائی نظام دینے کا وعدہ کیا ہے۔

گزشتہ روز روس نے یوکرین پر پے در پے 81 میزائل حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، روس نے دارالحکومت کیف، لیو اور زاپوریزیا سمیت 8 ریجنز کو نشانہ بنایا تھا اور دارالحکومت کیف میں پارکس، چوراہوں اور سیاحتی مقامات پر میزائل داغے تھے۔

- Advertisement -

اس حملے کے حوالے سے یوکرینی صدر نے کہا کہ روس نے فوجی اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے یورپ کو بجلی بند ہو گئی ہے، تاہم ملک بھر میں بلیک آؤٹ ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب روسی صدر نے یوکرین پر مزید مزائل حملوں کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد بیلاروس کے صدر نے بھی اپنی فوج کو روسی فوج کے ساتھ یوکرینی سرحد پر تعینات کرنے کا حکم دیدیا ہے

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ میزائل حملے کریمیا کے پُل پر یوکرینی حملے کا جواب ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز روس کے میزائل حملوں کے باعث یوکرین کا نصف سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے مختلف حصوں میں حملے تیز کرتے ہوئے کئی مقامات پر میزائل داغے تھے جن میں سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کیے جانے والے میزائل حملوں کے نتیجے میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت پر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس یوکرین کو صفحہ ہستی سے منانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں