اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومتِ سندھ نے پرندوں کی افزائش کے پیشِ نظر صوبے بھر میں ان کے شکار پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے ایک سال کے لیے پرندوں کے شکار پر پابندی کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ پرندے معصوم ہیں اور سیلاب میں کافی مر گئے ہیں، ان کی افزائش کے پیشِ نظر شکار پر پابندی عائد کی۔

کابینہ نے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن، پریزرویشن اینڈ مینجمنٹ رولز 2022 کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ نے فلم پر سینسرشپ فیس لگانے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ مراد علی شاہ نے اس متعلق کہا کہ ہم فلم انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں، ہمیں زیادہ سے زیادہ فلمیں بنانی اور سہولیات فراہم کرنی چاہیے۔

اجلاس میں چیئرمین سندھ بورڈ آف فلم سینسر خالدبن شاہین کے کنٹریکٹ کو 3 سال بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں