جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ : ملالہ یوسف زئی دادو روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دادو روانہ ہوگئیں ، جہاں وہ متاثرہ علاقوں اور ٹینٹ اسکولوں کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وزیر تعلیم سید سردار شاہ کے ہمراہ دادو روانہ ہوگئیں۔

ملالہ یوسف زئی سیلاب سے متاثرہ علاقوں ور دادومیں ٹینٹ اسکولوں کا دورہ کریں گی۔

- Advertisement -

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ تعلیم نے ٹینٹ اسکول بھی تشکیل دیئے ہیں ، صوبائی وزیر صحت بھی سیلاب متاثرہ داود کی صورت حال کاجائزہ لیں گی۔

داود سے کراچی واپسی پرملالہ یوسفزئی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

گذشتہ روز نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچی تھیں۔

واضح رہے 2012 میں سوات کے علاقے مینگورہ میں ملالہ یوسف زئی پر اسکول سے گھر جاتے ہوئے طالبان نے حملہ کردیا تھا، جس میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں، ابتدائی طورپر ملالہ کو پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تاہم بعد میں انہیں برطانیہ کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں 2014 میں ملالہ کو امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا جبکہ ملالہ یوسف زئی 3 سال تک دنیا کی بااثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی گئی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں