منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بیوی کی فرضی قبر پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا شوہر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

عمان: اردن میں اپنی بیوی کی فرضی قبر پر بیٹی کے رونے کی ویڈیو بنانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

عرب نیوز کے مطابق اردن میں پولیس حکام نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے سوشل میڈیا ویوز بڑھانے کے لیے بیوی کی فرضی قبر پر اپنی روتی ہوئی بیٹی کی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکی کو اداس اور روتے ہوئے دیکھا گیا، اور وہ اس جگہ کے قریب کھڑی تھی جہاں کلپ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کی ماں دفن ہے۔

- Advertisement -

فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور پتا چلا کہ ویڈیو جعلی ہے، اور لڑکی کے والد نے اپنے آن لائن ناظرین کو بڑھانے کے لیے اسے بنایا تھا۔

پبلک سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے ترجمان عامر سرطاوی نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی صحت اچھی ہے اور اس کی ماں زندہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ لڑکی کے والد نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ویوز بڑھانے کے لیے ایسا کیا تھا۔ سرطاوی کے مطابق لڑکی کو فیملی پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے، اور حکام کی جانب سے اس کے والد کے خلاف ممکنہ قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں