لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم ایم کیو ایم کا مطالبہ نہیں، عید پر زبردستی کھالیں چھینے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایک گھر میں چار کمرے بننے سے گھر نہیں ٹوٹتا، جلسوں کا موسم ہے، چار روز پہلے آرمی چیف کو اپنا دکھ درد سنایا تھا، الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی پر کسی نے زبردستی کھال چھینی تو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔
الطاف حسین نے ایم کیوایم حیدرآباد کی زونل کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حیدرآباد زون کے ذمہ داران وکارکنان جلد ہی شہر میں ایک بڑا جلسہ کرکے ثابت کردیں کہ حیدرآباد آج بھی حق پرستوں کا قلعہ ہے۔