13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

محمد رضوان اب بھی سب سے آگے

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی برتری برقرار رکھی ہے اور سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری دو میچز میں بڑے اسکور میں ناکامی کے باوجود وہ 853 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 838 ہے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 808 پوائنٹ کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

جنوبی افریقہ کے ایڈم میکرم، نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے چوتھی اور پانچویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے بولروں اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے اور سری لنکن گیند باز ونندو ہاسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی جاری کردہ نئی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسری اور انگلینڈ کے معین علی تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں