جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آسکر کے لیے بھیجی جانے والی بھارتی فلم کا ننھا ہیرو فلم ریلیز سے قبل چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

آسکر کے لیے نامزد بالی ووڈ فلم ’چھیلو شو‘ کا ننھا ہیرو راہول کولی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 سالہ بھارتی اداکار راہول کولی کینسر کے آگے زندی کی بازی ہار گیا، راہول کی گجراتی فلم ’چھیلو شو (فلم کا آخری شو)‘ کو اگلے برس کے آسکر ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے بھیجا گیا ہے۔

راہول کی فلم بھارت میں 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے، لیکن گزشتہ روز وہ خون کے کینسر کے باعث دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے، فلم میں راہول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی اور اس نے کئی ایوارڈز جیتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق راہول کولی کا انتقال 2 اکتوبر کو احمد آباد کے اسپتال میں ہوا ہے، وہ لیوکیمیا کا شکار تھے اور اسپتال میں چار ماہ سے ان کا علاج جاری تھا۔

راہول کے والد نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ اتوار، 2 اکتوبر کو اس نے اپنا ناشتہ کیا اور پھر اس کے بعد کے گھنٹوں میں بار بار بخار آنے کے بعد، راہول نے تین بار خون کی الٹیاں کیں اور اس کے بعد وہ مر گیا۔

انھوں نے دکھی دل سے کہا ہمارا خاندان تباہ ہو گیا ہے، لیکن ہم ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد 14 اکتوبر کو ریلیز کے دن اس کی فلم دیکھنے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں