اشتہار

اسپائڈرمین! بین اسٹوکس نے ایک ہاتھ سے یقینی چھکا بچا لیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اسپائڈر مین کی طرح یقینی چھکا بچا کر سب کو حیران کر دیا۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں بین اسٹوکس نے چھلانگ لگا کر ایک ہاتھ سے گیند کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک دیا۔

شان مارش کے زوردار شاٹس پر گیند بظاہر باؤنڈری لائن کے پار جارہی تھی کہ وہاں موجود فیلڈر نے ایک ہاتھ سے کیچ تھاما اور یقینی چھکا بچا لیا۔

- Advertisement -

رولز کے مطابق کیچ تھامنے کے فوری بعد گیند کو پھینکنے پر آؤٹ قرار نہیں دیا جاتا۔ اس حیران کن کیچ پر کھلاڑی تو نہیں ہوئے لیکن بین اسٹوکس نے چھکا بچا کر ٹیم کی حق میں قیمتی رنز بچائے۔

اس شاندار فیلڈنگ کو دیکھ کر کھلاڑیوں سمیت اسٹیڈیم میں موجود تماشائی دنگ رہ گئے اور زبردست ڈائیو پر تیالیاں بجا کر بین اسٹوکس کو داد دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں