بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں شہریوں کے جعلی انگوٹھے کے نشانات بنائے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے شہریوں کے جعلی انگوٹھے کے نشانات بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے 12 لاکھ روپے نقد اور 250 سے زائد موبائل سمز برآمد کرلیں۔

انگوٹھے کے جعلی نشانات بنانے والا گروہ کافی عرصے سے نارتھ کراچی سیکٹر سیون سی میں دفتر بنا کر کام کر رہا تھا۔ پولیس نے آج کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ نے جعلسازی کے لیے شہریوں کے انگوٹھے کے نشانات بنوا کر رکھے اور جعلسازی کے ذریعے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوایا کرتا تھا، ملزمان کے کارندے بینک ملازمین سے بھی رابطے میں تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 12 لاکھ روپے نقد، 250 سے زائد موبائل سم اور ڈپلیکیٹ انگوٹھے کے نشانات کی مہریں برآمد ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں