کراچی : کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی ، جس کے باعث شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرگئی۔
ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں خرابی سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔
فنی خرابی کے باعث کے الیکٹرک کے 30 سے زائد گرڈ بند ہوگئے، جس کے باعث شہر کے 70 سے 80 فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
بجلی کی بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں گلشن معمار،ایف بی ایریا،لیاقت آباد،سائٹ سپرہائی وے ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،سرجانی ،گلشن،شاہ فیصل ،ملیر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ اورنگی،بلدیہ ،صدر،سائٹ،نارتھ کراچی،انڈسٹریل ایریا ، صفورہ چورنگی ، اسکیم 33 اور اطراف کےعلاقوں میں بھی بجلی غائب ہے، جس سے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔
دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں سمیت کراچی میں بجلی کی فراہمی میں تعطل ہے، بجلی بندش کی وجوہات کی تحقیقات کیساتھ ٹیمزبحالی کیلئےمتحرک ہیں، صارفین رہنمائی کیلئےکے الیکٹرک سوشل میڈیاپلیٹ فارم سےرابطہ کرسکتے ہیں۔