منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

قائمہ کمیٹی پاور کا کے الیکٹرک کے سی ای او کو گرفتار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاور نے سی ای او کے الیکٹرک کو گرفتار کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پاورکا سیف اللہ ابڑوکی زیرصدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں سوال کیا گیا کہ جنوبی علاقوں میں بجلی کہاں اورکیوں ٹرپ ہوئی تاہم این ٹی ڈی سی حکام بتانے میں ناکام رہے۔

حکام نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی لائن ٹرپ کرگئی، سینیٹرسیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ بجلی کس علاقےمیں ٹرپ ہوئی کوئی خاص مقام توہوگا۔

- Advertisement -

جس پر این ٹی ڈی سی حکام نے بتایا کہ فیسکوکے دوگرڈ اسٹیشن ٹرپ کرگئے ہیں،صبح پتاچلا کہ بلیک آؤٹ ہواہے، پانچ سو کےوی کی ترسیلی لائنوں میں خرابی پیداہوئی، جس کے باعث حیسکو، سیپکواور کیسکو کو بجلی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہی نہیں ایسے ہی بات کر رہے ہیں،ملک میں ٹرانسمیشن لائنوں کا جنازہ نکلا ہوا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک قائمہ کمیٹی میں شریک نہ ہوئے، جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ یہ غنڈہ ہے، دادا گیر ہے، یا کیا ہے، کے الیکٹرک کا وقت گزر گیا،بجلی خرید و فروخت کا معاہدہ نہیں ہوپایا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں لوگوں کا جینا حرام ہے،صورتحال یہ ہے دو ہزار پندرہ سے بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ نہیں ہورہا، آخر ایسا کونسا مافیا ہے کہ یہ معاہدہ نہیں کرنے دے رہا، پاور ڈویژن کے الیکٹرک کی کرپشن میں ملوث ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کی اجلاس میں عدم شرکت پر بھی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں