اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اشتہار اخبار میں جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب کی حمزہ شہباز کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت کی۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ فریقین کو نوٹسزکی تعمیل نہیں ہو سکی، جس پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ رجسٹرارلاہورہائی کورٹ کوبھی فریقین کو نوٹس کی تعمیل حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی طلبی کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے طلبی کے نوٹس کی عدم تعمیل پر اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیئے ملتوی کر دی۔
خیال رہے لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتارکرنے سے 10دن پہلےاطلاع دینےکاحکم دیا تھا ، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی آبزرویشنز کو نیب نے چیلنج کیا تھا۔