شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی ثنا فخر اور فخر جعفری نے راہیں جدا کرلیں۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثنا فخر نے مزید لکھا کہ یہ دل توڑ دینے والا فیصلہ ہے، لیکن میرا کامل یقین ہے کہ خدا کے پاس ہمارے لئے اس سے بہتر ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی دو ہزار آٹھ میں ہوئی تھی، انہیں شوبز انڈسٹری میں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔