پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں بجلی بحال کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

جمعرات کو نیشنل گرڈ کی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ کے بعد کراچی کو بجلی کی فراہمی مرحلہ وار بحال کر دی گئی۔

ٹرپنگ کے باعث سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ کے ای کا نیٹ ورک قومی گرڈ سے بحفاظت منقطع ہونے کے بعد، آئی لینڈ موڈ پر آ گیا ۔ کے ای نے اپنے جنریشن پلانٹس کے ذریعے ڈیڑھ گھنٹے کے اندر بجلی کی بحالی مرحلہ وار شروع کر دی۔

کے- الیکٹرک کی ٹیموں نے اسٹریٹجک تنصیبات جیسے کے ڈبلیو ایس بی پمپنگ اسٹیشنز، ایئرپورٹ اور اسپتالوں کو ترجیح کے دیتے ہوئے سب سے پہلے وہاں کی بجلی بحالی کی۔ اس کے بعد بجلی کی سپلائی کو بتدریج رہائشی علاقوں کی طرف موڑ دیا گیا۔ جن میں پی ای سی ایچ ایس، اورنگی، لیاری، ابراہیم حیدری، ناظم آباد اور ڈی ایچ اے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

کے-الیکٹرک کا اپنا سسٹم مستحکم رہا لیکن اس تیکنیکی مدئلہ کے باعث نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ئہ صورتحال اگلے 48 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔

بجلی کی فراہمی میں پیدا ہونے والے تعطل کو سنبھالنے کے لیے، کے ای رہائشی علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے رات کے اوقات میں صنعتی زونز کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر کم کر سکتا ہے۔

صورتحال برقرار رہنے یا شدت اختیار کرنے کی صورت میں کمپنی کو لوڈ مینیجمنٹ کرنا پڑ سکتی ہے۔ اس موجودہ صورتحال میں اپنے قابل قدر صارفین کے تعاون کے مشکور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں