اشتہار

نشے کا عادی شخص بلڈنگ پر چڑھ گیا، پولیس نے قابو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نشے کا عادی شخص بلڈنگ پر چڑھ گیا جس کو پولیس اور ریسکیو اداروں نے قابو کرکے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب نشے کا عادی شخص ایم اے جناح روڈ پر موبائل مارکیٹ کے قریب واقع بلڈنگ کی دوسری منزل پر چڑھ گیا اور کافی دیر تک وہاں موجود رہا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو ادارے وہاں پہنچ گئے اور بلڈنگ پر چڑھ کر نشئی شخص کو قابو کرکے بحفاظت نیچے اتار کر تحویل میں لے لیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشے کا عادی ہے جو چوری کی نیت سے بلڈنگ میں داخل ہوا تھا اور گارڈ کے شور مچانے پر دوسری منزل کی راہداری پر چڑھ گیا تھا۔

ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی جو جٹ لائن صدر کا رہائشی اور الیکٹریشن کا کام کرتا ہے، نوجوان کے والد کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور وہ جمعرات کی صبح سے گھر سے لاپتہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں