جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی ٹیم قرض پروگرام کے جائزے کیلئے نومبر میں پاکستان آئے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی ٹیم قرض پروگرام کے جائزے کیلئے نومبر میں پاکستان آئے گی،جائزوں سے معلوم ہوسکے گا کہ سیلاب سے پاکستان کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کیلئے ڈائریکٹر جہاد آذور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم پروگرام کے آئندہ جائزے کیلئے نومبر میں پاکستان آئے گی۔

جہاد آذور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب کے پیش نظر فنڈز اجرا و دیگراقدامات کیے ہیں، جس پرآئی ایم ایف پاکستان کے حکام کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹرآئی ایم ایف نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ورلڈ بینک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے جائزوں کا انتظار کیا جا رہا ہے، جائزوں سے معلوم ہوسکے گا کہ سیلاب سے پاکستان کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ودیگرممالک سے کہا ہے ٹارگٹڈ سبسڈی سے گریز کریں، وسائل کو ان لوگوں کیلئے استعمال کیاجاناچاہیے جنھیں اس کی ضرورت ہے۔

جہاد آذور نے کہا کہ قرضے کی ری شیڈولنگ سے متعلق پاکستانی حکام سے بات کی جائے گی۔۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں