منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

جعلی سرکاری دستاویزات اور تعلیمی اسناد بنانے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پولیس نے جعلی سرکاری دستاویزات اور تعلیمی اسناد بنانے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے دفتر سے واکی ٹاکی سیٹ اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاری میں جعلی سرکاری دستاویزات اور تعلیمی اسناد بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان کے دفتر پر چھاپہ مار کر جعلی سرکاری دستاویزات اور تعلیمی اسناد بنانے والے کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ارسلان کے دفتر سے واکی ٹاکی سیٹ اور لیپ ٹاپ کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کی جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے جعلی دستاویز بنانے کیلئے پہلے لوگوں سے بھاری رقم بٹورتا تھا پھر جعلی دستاویزات بنا کر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں