جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سعودی عرب: ابشر نے اہم سوال کا جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم نے اپنے صارفین کے لیے نیا موبائل نمبر درج اور نمبر تبدیل کرانے کے حوالے سے نیا طریقہ کار جاری کردیا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے بتایا کہ اگر صارف اپنے پرانے موبائل نمبر سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں تو اس صورت میں پرانے نمبر سے ہی ابشر پر اندراج کرانے کے لیے ’معلومات المستخدم‘ (صارف کی معلومات) کے آپشن کا انتخاب کیا جائے۔

اس کے بعد معلومات اور نیا موبائل نمبر درج کیا جائے، نیا موبائل نمبر درج کرانے کے بعد نئے نمبر سے کوڈ محفوظ کرکے انٹر کا انتخاب کیا جائے۔

- Advertisement -

ابشر پلیٹ فارم نے بتایا کہ ’اگر پرانا سم گم ہونے یا نمبر بند ہونے کی صورت میں اگر اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا ناممکن ہو تو صارف ابشر خودکار ویب سائٹ کو وزٹ کریں۔

ویب سائٹ پر موبائل نمبر اپڈیٹ کے آپشن کا انتخاب کرکے دیگر کارروائی مکمل ہونے کے بعد ابشر تک رسائی کا اندراج نئے نمبر پر آنے والے کوڈ سے کیا جائے۔

ابشر پلیٹ فارم کا کہنا ہے کہ اگر صارف کوئی ایسا موبائل نمبر استعمال کررہا ہے جس کی شناخت کے حوالے سے ریکارڈ موجود ہے تو اس صورت میں صارف ابشر کی ویب سائٹ وزٹ کرکے نمبر تبدیل کرسکتا ہے۔ اس کے لیے صارف موبائل نمبر کی تبدیلی کے آپشن کا انتخاب کریں جس کے بعد دیگر کارروائی مکمل کی جائے۔

ابشر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شناخت کے حوالے سے موبائل نمبر کا اندراج ضروری ہے، ابشر یہ سہولت 73 سال سے کم عمر افراد کے لیے مہیا کررہا ہے۔

اگر آپ ابشر خودکار سسٹم کا وزٹ نہیں کرسکتے تو اس صورت میں رجسٹرڈ موبائل نمبر تبدیل کرنے کے لیے جوازات (محکمہ پاسپورٹ)، احوال مدنیہ (سول افیئرز) سے رجوع کرکے موبائل ایکٹیو کرنے پر مامور عملے سے ملاقات کی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں