منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

آسٹریلیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، علاقے خالی کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : آسٹریلیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد تین ریاستوں سے لوگوں کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔ رواں سال بارشوں سے 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کے باعث متعدد سڑکیں اور مواصلاتی نظام تباہ اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار گھروں اور کاروباری مراکز میں  بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

سیلاب

- Advertisement -

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، موسمی نظام میں شدت کے تحت اگلے دو دنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید اور موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

آسٹریلیا میں مقامی حکام نے علاقہ مکینوں کو سیلابی پانی میں مگرمچھوں اور سانپوں کی موجودگی سے خبردار کیا ہے، حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید تیز بارشیں متوقع ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد گھروں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔


آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ

بارشوں سے ریاست وکٹوریہ کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، مقامی حکام نے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں کو تین دن کے لیے ضروری سامان ذخیرہ کرنے کی ہدایت کردی۔

Floods Engulf Brisbane and Kill 9 in Northeastern Australia - The New York  Times

سیلابی صورتحال سے ان علاقوں کا رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

سیلاب

آسٹریلیا کی دوسری سب سے بڑی اسٹیٹ وکٹوریا اس ہفتے بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جس کے دارالحکومت میلبورن سمیت دیگر شہروں سے لوگوں کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیلاب

تسمانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 400 ملی میٹر بارش ہوئی جس کے باعث دریاؤں میں سیلاب آگیا جبکہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہاں کتنے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Major Floods Swamp Australia's East Coast, Claiming 8 Lives - Bloomberg

نیو ساؤتھ ویلز میں 600 افراد کو گھر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جبکہ 250 گھر اور دیگر املاک سیلاب سے متاثر ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں