جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’پاکستان میں 6 ماہ سے جاہلیت کا زمانہ آ گیا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ 6 ماہ سے پاکستان میں جاہلیت کا زمانہ آ گیا ہے ڈاکوؤں کو ریلیف دے کر ملک کا نقصان کیاگیا۔

فیصل آباد میں زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ یہ احمق ہیں جنہوں نےصرف 11 استعفے منظور کئے جیسے 25مئی کو 5200 چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں ہوئیں اب اعظم سواتی کو گرفتار کر کے ٹارچر کیا گیا ہے آج تک کسی نے برہنہ کرنے کی انتہا پسندی نہیں دکھائی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ڈاکوؤں کو ریلیف دے کر ملک کا نقصان کیا گیا مریم نواز ، اسحاق ڈار کو این آر او2022 دیا گیا اب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو این آر او2022 دیا گیا ان کی پاکستان کے باہر بھی کوئی عزت نہیں ، چور کے نعرے لگتےہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے بھاگنا چاہتےہیں جلد الیکشن نہ ہونے سے ملکی معیشت بیٹھ جائے گی منصوبے کے تحت پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف لے جایا جا رہا ہے ڈیفالٹ کر کے ایٹمی اثاثوں پر سودے بازی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب عدالت کہہ رہی ہےکہ سیاست کھیلنی ہےتو کریں پی ٹی آئی کےساتھ جوگزشتہ 6 ماہ میں ظلم ہوا، عوام کے سامنے ہے سیاسی ورکرز کے لیے جیل جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے عمران خان تمام حلقوں سے کامیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں