اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

’تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو‘؛ نازش جہانگیر کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’مائرہ‘ کا کردار نبھانے والی نازش جہانگیر کی نئی تصاویر بمع معنیٰ خیز پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

نازش جہانگیر نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی تین عدد تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا: ’تمہارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو۔۔۔ میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو۔‘

ان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ نازش جہانگیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ڈراموں سے متعلق تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں ’مائرہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں حبا بخاری، جنید خان و دیگر شامل تھے۔

گزشتہ سال نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک پروگرام میں اپنی زندگی کے تلخ دنوں کے بارے میں کھل کر گفتگو کی تھی۔

ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں