ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق کی شاندار بیٹنگ، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق بھی درخشاں ستارا اور ان کا مستقبل روشن نظر آ رہا ہے۔

نوجوان کھلاڑی نے اپنی کارکردگی سے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ پاکستان جونیئر لیگ میں جہاں دیگر مستقبل کے اسٹارز نظر آرہے ہیں وہیں علی رزاق بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

لیگ میں بہاولپور کی نمائندگی کرنے والے علی رزاق نے مردان واریئرز کے خلاف 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

- Advertisement -

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے وکٹ کے چاروں جانب شاندار اسٹروکس کھیلے۔ پرُاعتماد انداز میں بیٹنگ کرنے والے نوجوان بلے باز کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین علی رزاق کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور انہیں مستقبل کا بہترین آل راونڈر قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں