جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے، آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی، حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اورسسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی ، پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں۔

- Advertisement -

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا ہے، جو بھی ان کو سہارا دے گا اپنی عزت اور وقار نیلام کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشیدیہ ذاتی مفاد کے لیے قوم کو سامراجی طاقتوں کا غلام بنا رہے ہیں، وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتہ ہیں،ا ن کاچورن کہیں نہیں بک رہا پی ڈی ایم سے حق و سچ کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں ، انشاء اللہ نومبر تک آر یا پار ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں