اشتہار

’سموسہ 20 روپے کا ہوگیا لیکن یہ لڑکیاں آج بھی 16 کی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی جینیلیا ڈی سوزا اور رتیش دیش مکھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے اداکار رتیش دیش مکھ نے اہلیہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ آج جینیلیا کی سالگرہ ہے۔

اداکار نے ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سموسا 20 روپے کا ہوگیا ہے لیکن یہ لڑکیاں آج بھی 16 کی ہیں۔‘ یہ سن کر اہلیہ انہیں دھکا دے دیتی ہیں۔‘

- Advertisement -

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا۔

رتیش دیش مکھ نے لکھا کہ ’آج میں ایک مسکراہٹ کے ساتھ بیدار ہوا جسے میں اپنے چہرے سے نہیں مٹا سکتا ہوں۔‘

اداکار نے لکھا کہ ’باہر بارش ہورہی ہے اور آسمانوں کو بھی علم ہے کہ آج ایک خاص دن ہے، میرے سب سے اچھے دوست، میرے پارٹنر، میری لائف لائن، میری ناقد اور میری سب سے بڑی چیئر لیڈر کو سالگرہ مبارک ہو۔

انہوں نے آخر میں اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم میری ہمیشہ کی محبت ہو۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے دو ماہ قبل اپنی سالگرہ منائی تھی جس کی ویڈیو رتیش نے شیئر کی جو اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں