اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں عائزہ نے بہن کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی۔
ڈرامہ سیریل ’بیٹٰیاں‘ میں فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، سید محمد احمد (نعیم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
وہ اپنی بیٹی کو شادی کے دن تاکید کرتے ہیں کہ ’سسرال میں اپنے باپ کی عزت کا خیال رکھنا۔‘
فضا کی فیملی عائزہ کو دانش سے شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالتی ہے لیکن وہ یونیورسٹی کے لڑکے سے محبت کرتی ہیں اور اسی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’عائزہ اپنی بڑی بہن فضا کے گلے لگ کر رونا شروع کردیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ فضا مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی مجھے معاف کردو، سعد نے زہر کھا لیا تھا یہ سن کر مجھ سے رہا نہیں گیا اور بنا کچھ سوچے سمجھے وہاں سے چلی گئی۔‘
عائزہ کہتی ہیں کہ ’تم میرا یقین کرو میں شادی چھوڑ کر نہیں گئی تھی میں تو صرف سعد کو دیکھنے گئی تھی لیکن وہاں جاکر معلوم ہوا کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’میں فوراً واپس آرہی تھی لیکن مجھے آنے میں دیر ہوئی اور تمہارا نکاح ہوگیا۔‘
عائزہ بہن سے معافی مانگتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’یہ سب سوچ کر میرا دماغ پھٹ رہا ہے میرا دل کررہا ہے کہ میں خود کو مار لوں۔‘
فضا کہتی ہیں کہ ’جو ہوا وہ میری قسمت میں لکھا تھا تم میرے نصیب کو نہیں بدل سکتیں، ہر انسان کو اپنے حصے کی تکلیفیں جھیلنا پڑتی ہیں پھر چاہے وجہ کوئی بھی بنی ہو۔‘
فضا عائزہ سے کہتی ہیں کہ ’تمہیں اپنی غلطی کا احساس ہے میرے لیے یہی کافی ہے تم فکر نہیں کرو میں ابو سے بات کروں گی اور انہیں منانے کی کوشش کروں گی۔‘
کیا نعیم اپنی بیٹی عائزہ کی اس غلطی کو معاف کرپائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے بیٹیاں کی اگلی قسط دیکھیں۔