جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مصباح الحق نے سہیل خان سے متعلق دلچسپ واقعہ بیان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے فاسٹ بولر سہیل خان سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’پویلین‘ میں سابق کپتان مصباح الحق نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں پیش آنے والا قصہ بیان کیا جس میں وہ اور سہیل خان فیلڈ میں موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آئرلینڈ کا اوپنر آؤٹ ہوا تو پورٹر فیلڈ نمبر تین پر بیٹنگ کرنے کے لیے آئے وہ مڈآن اور لیگ سائیڈ پر اچھا کھیلتے تھے۔

- Advertisement -

مصباح نے کہا کہ ’میں مڈآف پر بولر کے ساتھ فیلڈنگ کرتا تھا میں نے سہیل خان سے کہا کہ تم مڈآف پر چلے جاؤ میں وہاں آجاتا ہوں کیونکہ یہ ادھر اچھا کھیلتا ہے۔‘

بولر نے گیند کروائی تھی گیند ایکسٹرا کور اور مڈ آف کے بیچ میں سے باؤنڈری کی طرف جانے لگی لیکن چوکا نہیں ہوا کیونکہ باؤنڈری کافی بڑی تھی۔

مصباح کا کہنا تھا کہ ’گیند کے پیچھے سہیل خان بھاگ رہے تھے انہوں نے سلائیڈ ماری تو پیر سے گیند ٹکرا کر باؤنڈری پر چلی گئی اور چوکا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ڈریسنگ روم میں سہیل کو بلا کر پوچھا کہ یہ تم نے کیا کیا پیر مار کر چوکا کروادیا۔‘

جواب میں سہیل خان کہنے لگے کہ ’مصباح بھائی صحیح بتاؤں جھوٹ نہیں بولوں گا میں دیکھ رہا تھا وہ چوتھا رن لینے لگے تھے میں نے کہا اگر پانچ رنز ہوگئے تو ہماری بے عزتی ہوجائے گی اسی لیے پیر مار دیا۔‘

مصباح نے بتایا کہ ’ہم نے پھر اس کے لیے تالیاں بجائیں اور مسکراتے رہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں