جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خانیوال: دولہا بارات لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

خانیوال: ملک کے مختلف علاقوں میں اس وقت ضمنی انتخاب کے لیے جاری پولنگ میں ایک دولہے نے بھی اپنی بارات سمیت شریک ہو کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر خانیوال میں ایک دولہا اپنی بارات لے کر پی پی 209 میں جاری ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

خانیوال کے نواحی گاؤں پولنگ اسٹیشن نمبر 17 پر دولہا بارات سمیت ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا تو لوگ انھیں دیکھ کر حیران رہ گئے، دولہا نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ کاسٹ کر کے پھر اپنی دلہن کو لینے جاؤں گا۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دولہے کو ہار پہنے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ساتھ بارات کی گاڑیاں بھی کھڑی نظر آتی ہیں۔

خلاف ورزی پر موبائل فون ضبط، ملزم کو پولیس کے حوالے کیا جائے: الیکشن کمیشن کا سخت حکم

ادھر ملتان میں بھی قومی اسمبلی کے حلقے 157 میں ایک دولہا باراتیوں سمیت ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن جیلانی ٹاؤن پہنچا، دولہے نے کہا ووٹ دینا قومی فریضہ ہے، میں پہلے ووٹ کاسٹ کروں گا پھر دلہن لینے جاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں