جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ: ایونٹ کے آغازپر سری لنکا کو بڑا دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کے بعد سری لنکا کے لئے ایک اور مشکل آن پڑی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن فاسٹ بولر دلشان مدوشنکا انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے،آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بنورا فرنینڈو کو فاسٹ بولر کی جگہ ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مدوشنکا ہفتے کے روز پریکٹس سیشن کے دوران تھائی انجری کا شکار ہوئے، ایم آر آئی اسکین کے بعد انجری کی تصدیق ہوئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ حالیہ ایشیا کپ میں مدوشنکا نے اپنے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز کیا تھا، فاسٹ بولر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اپ سیٹ شکست دے دی

ادھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر راؤنڈ کے پہلے میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی ہے۔

نمیبیا کے 164 رنز ہدف کے تعاقب میں سری لنک ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوئی، نمیبیا کی جانب سے برنارڈ، بین شیکونگو، جان فرائلنگ اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو شکار کیے، فرائلنگ آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں