جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’ضمنی انتخابات میں مجموعی طور ماحول پر پرامن رہا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں مجموعی طور ماحول پر پرامن رہا۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کنٹرول روم کو 15 شکایتیں موصول ہوئیں جس میں زیادہ تر کارکنوں کے آپس کے جھگڑے کی شکایات آئیں جسے فوری حل کیاگیا۔

دوسری جانب مشیر داخلہ و اطلاعات عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آج پنجاب بھرمیں مجموعی طور پر ضمنی انتخابات کاعمل پرامن رہا انتظامیہ، پولیس،متعلقہ اداروں نےذمہ داریاں احسن طریقےسےادا کیں۔

- Advertisement -

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کےمخالف امیدواران نےبھی اقدامات کی تعریف کی حکومت پنجاب نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دیئے۔

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں