اشتہار

ایرانی ڈرونز نے یوکرین میں تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

کیف: ایرانی ڈرونز نے یوکرین میں تباہی مچادی حملے کے نتیجے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے ایران سے حاصل کیے ڈرونز سے دارالحکومت کیف پر چار حملے کیے، حملے میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

روس نے ایرانی ڈرونز سے مرکزی ٹرین اسٹیشن اور میئر کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق دھماکوں سے چند سیکنڈ قبل فضائی حملوں کے سائرین بھی سنائی دیے۔

دوسری جانب فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں یوکرین کے وزیراعظم زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ’یہ صبح مشکل تھی، ہم دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں۔‘

انہوں نے الزام عائد کیا کہ’روس نے ایران کے درجنوں ’شاہدز‘ ڈرونز کے ذریعے اہداف کو نشانہ بنایا۔‘

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے حملوں کے دوران یوکرین کے توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تاکہ عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جائے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ ہمارے توانائی کے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ ناقابل اصلاح ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں