پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

اس پھلی کو غذا میں شامل کرنے کے جادوئی فوائد جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

ویسے تو سبزیوں کا استعمال انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور ساتھ ہی کئی بیماریوں سے بھی نجات دلاتا ہے جن میں لوبیا اور پھلیوں کا روز مرہ کی خوراک میں استعمال مزید حیرت انگیز فائدے فراہم کرتا ہے۔

سرخ لوبیا نہ صرف ذائقہ میں بہترین نہیں ہوتی ہے بلکہ یہ صحت کے حوالے سے حیرت انگیز افادیت رکھتی ہے یہ ہر طرح کے کھانوں کی شان بڑھاتی ہے چاہے اس کاسالن بنائیں ،سوپ میں ڈالیں یہ اسے سلاد کے طور پر استعمال کریں۔

کیا آپ کو معلوم ہیں کہ لوبیا کو غذا میں شامل رکھنے سے کیا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں؟

وزن کم کرنے میں معاون

وزن کم کرنے کے خواشمند افراد اسے اپنی غذ ا کا حصہ بنائیں کیو نکہ اس میں فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے اسی بنا پر یہ دیر سے ہضم ہونے والی سبزی ہے ، اسے کھانے سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے اور انسان بے وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے ۔

دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار

پروٹین سے بھر پور یہ پھلیاں صحت کے لئے نہایت مفید ہیں کیونکہ جسم کو کئی افعال کی انجام دہی کے لئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے مگر گوشت سے حاصل کیا جانے والا پروٹین کولیسٹرول سے بھر پور ہوتا ہے جو دل کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے، اسے روز کھانے میں شامل رکھنا آپ کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔

جگر پر چکنائی کا جمنا(فیٹی لیور)

فیٹی لیور اس وقت ہوتا ہے جب چربی جگر پر جمع ہوجائے یہ موٹاپا،ہائی کو لیسٹرول ،ہائی بلڈ پریشراور میٹابولک سنڈروم کے ساتھ بڑھ سکتا ہے ۔ ماہرین وزن کی کمی اور خون میں چینی کی سطح کو اعتدال میں رکھنے کو فیٹی لیور کے علاج کے لئے ضروری قرار دیتے ہیں ۔ اسی لئے گوشت کے بجائے ان پھلیوں کو غذا میں شامل رکھنے سے جہاں صحت مند ذارءع سے پروٹین حا صل کیا جاسکتا ہے وہیں وزن میں بھی کمی لا کر جگر کے افعال کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

کینسر کے مریضوں کے لیے مفید

ایک طبی تحقیق کے مطابق لوبیا میں وٹامن کے بھی پایا جاتا ہے جو جسم کو آکسیڈیٹو تناؤ سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جس کی وجہ سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوبیا میں موجود فری ریڈیکلز کی وجہ سے مائٹو کونڈریا میں فری ریڈیکلز کم ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم اپنی خوراک میں لوبیے کو باقاعدگی کے ساتھ شامل کر لیں تو بڑی آنت کے کینسر سے بچا جا سکتا ہے۔

شوگر لیول میں بہتری

پھلی کے اس دانوں میں موجود فائبر بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے، جب کہ اس کے استعمال سے انسولین اور لپڈ کی سطح بھی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد کو بھی اسے باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ ذیابیطس کے مریض اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں۔

خون کی کمی کا خاتمہ

جسم میں ہیمو گلوبن کی کمی واقع ہونے کی صورت میں ایسی غذائیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے جن میں آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کو ہیمو گلوبن کی کمی کا سامنا ہے تو لوبیے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا شروع کر دیں، کیوں کہ اس میں آئرن کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جسم میں آئرن کی سطح بڑھنے کی وجہ سے خون کی کمی علامات کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں