منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’ہم ضمنی الیکشن کو اپنی جیت سمجھ رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا خود لیڈر ہر جگہ سےلڑ رہا تھا ہم ضمنی الیکشن کواپنی جیت سمجھ رہےہیں۔

خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی 2نشستیں ہار چکی ہے نوازشریف کا آنا پاکستانی قوم کےلئے بہت ضروری ہے عمران خان جہاں خودالیکشن نہیں لڑےوہاں پی ٹی آئی ہار گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن آئین اورقانون کےمطابق اپنےمقررہ وقت پرہوں گے ایم کیوایم کی ناراضی والی کوئی بات نہیں ہے۔

- Advertisement -

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کے لیے گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 30.21 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 49.5 فیصد، مسلم لیگ نے 13.6 فیصد اور پیپلز پارٹی نے 12.8 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں وامیدواروں نے ضمنی انتخابات میں شکست کی ذمہ داری مریم نواز،حمزہ اور پارٹی قیادت پر عائد کر دی۔

پارٹی کے رہنمااور لیگی امیدوار ضمنی انتخابت میں شکست پر پھٹ پڑے۔ رہنماؤں نے گلہ کیا کہ پنجاب میں موسیٰ گیلانی بڑی لیڈ سے جیت سکتے ہیں تو ن لیگ بھی جیت سکتی تھی۔

رہنماؤں نے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے50 سے زائد جلسے کیے،ہماری قیادت نےانتخابی مہم میں حصہ نہ لیا، مریم نواز انتخابی مہم چلانے کی بجائےلندن روانہ ہوگئیں، حمزہ گھر سے ہی نہ نکلے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں