تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

واٹس ایپ کا وہ فیچر جو صارفین کی زندگی آسان بنادے گا

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے جلد میسج ایڈٹ فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ نے اب ایسے فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور بظاہر اب یہ متعارف ہونے کے قریب ہے۔

واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر موجود ہے۔

یہ وہ فیچر ہے جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار ہے کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔

ویسے تو اب ٹوئٹر میں بھی ایک ایڈٹ بٹن کا اضافہ ہوگیا ہے مگر واٹس ایپ صارفین تاحال اس کا انتظار کررہے ہیں۔

ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔

جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -