جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ویڈیو: نوجوان کو چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان کو ایک شخص نے معمولی تکرار کے بعد چلتی ٹرین کے آگے پھینک دیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال سے آنے والی انٹرسٹی ایکسپریس کے آگے ایک شخص نے نوجوان کو دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں چلتی ٹرین کی پٹڑی پر گر گیا۔

واقعے کی ویڈیو ایک مسافر نے کیمرے میں محفوظ کرلی جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

ٹرین کے مسافر کے گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نوجوان کو بچا لیا ہے۔

زخمی نوجوان کی شناخت سجل شیخ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ ’وہ دوستوں کے پاس نلئی گیا تھا جہاں سے واپسی پر وہ ٹرین میں سوار ہوا تو وہ شخص ٹرین میں موجود تھا۔

سجل شیخ کے مطابق ٹرین میں میرے ساتھ کئی دوست موجود تھے جو ایک دوسرے کو مغلظات بک رہے تھے اور خواتین بھی موجود تھیں۔

نوجوان نے بتایا کہ وہ شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلم خواتین کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کررہا تھا اور اچانک ہی اس نے مجھے دھکا دے دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں