تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

کینبرا: آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ وہ 2018 میں سابق وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کی حکومت کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے مغربی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرے گا۔

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہیں۔ پینی وونگ نے کہا آسٹریلیا کا سفارت خانہ بدستور تل ابیب میں کام کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ پینی وونگ نے بیان میں کہا ’آج حکومت نے آسٹریلیا کے سابقہ اور دیرینہ مؤقف کی تصدیق کی ہے کہ یروشلم ایک حتمی نوعیت کا مسئلہ ہے، جسے اسرائیل اور فلسطینی عوام کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جانا چاہیے۔‘

انھوں نے کہا بیت المقدس کے معاملے کو اسرائیل اور فلسطین مذاکرات سے حل کریں، آسٹریلیا 2 ریاستی حل کے لیے پُر عزم ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ مغربی بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ سابق وزیر اعظم موریسن نے سیاسی فائدے کے لیے کیا تھا، جس پر آسٹریلوی عوام کو تکلیف ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -