پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانسیسی فٹبالر کریم بینزیما نے لیجنڈ فٹ بالر زین الدین زیڈان کے بعد سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کریم بینزیما سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور 2022‘ جیت گئے، وہ زین الدین زیڈان کے بعد پہلے کھلاڑی ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

یہ ایوارڈ جیتنے والے کریم بینزیما فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے پانچویں کھلاڑی ہیں، 1998 میں زین الدین زیڈان نے فرانس کی جانب سے اس ایوارڈ کو اپنے نام کیا تھا۔

- Advertisement -

کریم بینزیما نے گزشتہ سیزن 44 گولز کیے، ساتھ ہی انہوں نے ریال میڈرڈ کو چیمپینز لیگ اور لالیگا جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ بیلن ڈی اور ایوارڈ فرانس فٹ بال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جب کہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں، گزشتہ سال یہ ایوارڈ لیونل میسی نے ریکارڈ  7ویں بار اپنے نام کیا تھا۔

فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں 2005 کے بعد  پہلی بار لیونل میسی کا نام شامل نہیں تھا۔

اس سال سب سے زیادہ 7 بار  بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کی۔جہاں وہ 34 میچز میں صرف11 گول کر سکے تھے۔ میسی کی خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔

برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار بھی اس فہرست میں اس بار جگہ نہیں بنا سکے ہیں جب کہ پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 31 میچز میں 18  گول کیے۔

میسی سب سے زیادہ 7 مرتبہ ’بیلن ڈی اور‘ ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ رونالڈو نے یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کیا ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں