لاہور:عمران خان کیخلاف غلط بیانی کے مقدمے میں مریم اورنگزیب طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر مقدمے کے معاملے پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب طلبی کےباوجودپیش نہ ہوئیں۔
انویسٹی گیشن ونگ سبزہ زار نے مریم اورنگزیب کو آج 2 بجے پیش کا نوٹس بھجوایا تھا تاہم انویسٹی گیشن پولیس مریم اورنگزیب کے انتظارمیں بیٹھی رہی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کے پیش نہ ہونے پر انہیں دوبارہ طلبی کا نوٹس بھیجا جائے گا، انچارج انویسٹی گیشن افسران سے ہدایت لے کر دوبارہ نوٹس بھیجے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہںماؤں کیخلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں امام مسجدکی مدعیت میں درج ہے، مقدمہ عمران خان کیخلاف غلط بیانی کرکےاشتعال دلانے کے الزام کےتحت درج کیا گیا۔
لاہور:مقدمہ میں جاوید لطیف، ایم ڈی اور پروڈیوسر پی ٹی وی بھی نامزدہیں ، جاویدلطیف، ایم ڈی اورپروڈیوسرپی ٹی وی کو بھی آج ہی طلب کیا گیا تھا۔
انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو جلد دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔