تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

’سندھ حکومت 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے‘

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئےہروقت تیار ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا رین ایمرجنسی کی وجہ سے نفری کم ہے لہذا بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں منعقد کرنےکی اجازت دی جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نےہماری تجویز منظور نہیں کی، الیکشن کمیشن قابل احترام ہے سندھ حکومت 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کیلئےتیار ہے۔

الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں ایک بار پھر کراچی کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 15 دن کے بعد اجلاس دوبارہ طلب کر لیا ہے، جس میں‌ بلدیاتی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا، بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔

Comments

- Advertisement -