اشتہار

پاک بھارت ٹاکرے پر ’دی راک‘ کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کے میگا اسٹار اور سابق ریسلر ڈوئن جانسن المعروف دی راک کو بھی پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں دی راک کہتے ہیں کہ ’جب روایتی حریف ٹکرائیں گے تو دنیا رک جائے گی۔‘

دی راک مزید کہتے ہیں کہ ’یہ وقت پاکستان اور بھارت کے میچ دیکھنا کا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔

قبل ازیں دونوں ٹیمیں ایک سال کے دوران 3 مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے پاکستان نے 2 میچز جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں قومی ٹیم نے روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں