10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

گریٹا تھنبرگ بھی اسرائیل کیخلاف مظاہرے میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

سوئیڈن کی نامور ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ دوسرے یوروویژن سیمی فائنل سے قبل فلسطینی حامی مظاہروں میں شامل ہو گئیں۔

موسمیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ جمعرات کو یورووژن 2024 کے میزبان شہر مالمو میں ہزاروں فلسطینی حامی مظاہرین کے ساتھ شامل احتجاج میں شریک رہیں تاکہ اس سال کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل مقابلے میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔

قریباً ایک لاکھ سے افراد جنوبی سویڈش شہر میں سالانہ kitsch-fest کے لیے جمع ہوئے ہیں جو غزہ میں اسرائیلی فوجی مہم کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کے دوران ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

فلسطینی اسکارف پہنچے 21 سالہ تھنبرگ نے کہا کہ نوجوان رہنمائی کر رہے ہیں اور دنیا کو دکھا رہے ہیں کہ ہمیں اس پر کس طرح کا رد عمل ظاہر کرنا چاہیے۔

مقابلے کی میزبانی کرنے والے مالمو ایرینا کے ارد گرد رکاوٹیں اور کنکریٹ کے بڑے بلاکس لگائے گئے ہیں۔ اسرائیلی مدمقابل ایڈن گولن جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں اپنا گانا "ہریکین” پیش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں