منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

یو اے ای کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ ، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

گیلونگ: یو اے ای فیلڈر باسل حمید نے شاندار کیچ تھام کر شائقین کرکٹ کو حیران کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر گیلونگ میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے متحدہ یو اے ای کو 79 رنز کے مارجن سے شکست دے دی۔

اس میچ میں یو اے ای کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے بولنگ اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے۔

- Advertisement -

پہلے پہل یو اے ای کے بولر کارتک پلانیاپن میاپن نے سری لنکا کے خلاف ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک کی، اسی اننگز میں یو اے ای فیلڈر باسل حمید نے شاندار کیچ تھام کر سب کو حیران کردیا۔

اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکن بیٹر پیتھم نے مڈ آف پر زودرا اسٹروک کھیلا، اسی دوران یو اے ای کے فیلڈر برق رفتاری کے ساتھ گیند پر لپکے اور اسے اپنے ہاتھوں میں محفوظ کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں