جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’ملتان میں شکست کے بعد عمران خان کا مجھ پر اعتماد بڑھا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں شکست کے بعد عمران خان کا مجھ پر اعتماد پہلے سے بڑھا ہے عمران خان نےمجھ سےکسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

اے آر وائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کی سیٹ کےحوالےسےعمران خان بالکل مطمئن ہیں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ بہت اچھا الیکشن لڑا محنت کی اب آگے کی طرف دیکھنا ہے، آئندہ الیکشن میں سیٹ نکالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائب کپتان ہوں وائس چیئرمین ہوں مجھے اپنے کپتان کا مکمل اعتماد حاصل ہے عمران خان کا مجھ پر اعتماد کل بھی تھا آج بھی تھا اور کل بھی رہے گا یہ چند دن کا پروپیگنڈاہے،یہ ہوتارہےا میں اپنا کام کرتا رہوں گا عمران خان کومعلومات تھی ہم نے2018کےالیکشن سےزیادہ اس بارووٹ لئے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کومعلومات تھی کس طرح ملتان میں پیسےکا بےدریغ استعمال کیا گیا کراچی کے کرم فرما نے کمک اور بوریاں بھیجوائی تھی عمران خان نے مجھے کہاہم نےبہت اچھا الیکشن لڑا ہے عمران خان نے مجھے آگے بڑھنے کا کہا ، خاص طبقہ میرے اورپارٹی کےدرمیان اختلافات کوہوادینے کی کوشش کر رہا ہے جس وقت امیدوار کا انتخاب کرنا تھا اس وقت شہربانو سے بہتر آپشن نہیں تھا۔

وائس چیئرمین نے کہا کہ سب سے اعلیٰ آپشن یہ تھا عمران خان خود لڑتے بہتر آپشن کودیکھتے ہوئے عمران خان نے شہربانو کو ٹکٹ جاری کیا، شیربانو نے ثابت کیا ،82 ہزار ووٹ لینا مذاق نہیں تھا جس شخص نے موروثیت کیخلاف احتجاج کیا تھا اسکی ضمانت ضبط ہوئی، میں برملا کہہ رہا ہوں عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے میں پارٹی کیلئے جو کر سکتا تھا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا، ہمارا مقصدتحریک انصاف اور پاکستان ہے، سیٹیں آتی جاتی رہیں گی، پرویزخٹک، فوادچوہدری سمیت کسی سینئر کو شہربانو کو ٹکٹ دینے پر اعتراض نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں