ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

15 سال تک اپائنٹمنٹ نہ ملنے پر مریض نے اپنا دانت خود ہی نکال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ڈیوڈ سارجنٹ نے 15 سال تک قومی ہیلتھ سروس میں اپائنٹمنٹ کا انتظار کرنے کے بعد اپنا علاج خودہی کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 15 سال تک ڈیوڈ سارجنٹ نے دانت کی تکلیف برداشت کی۔ وہ جب بھی اپائنٹمنٹ لینے کی کوشش کرتے ناکامی ان کا مقدر بنتی۔ انہوں نے یہ قدم دل برداشتہ ہوکر اٹھایا۔

ڈیوڈ سارجنٹ نے دانت نکالنے کے دوران درد سے بچنے کے لیے بیئر پی اور پین کلر گولی لی۔

انہوں نے بتایا کہ میں روزانہ دانت کو پلاس سے کھینچ کر ڈھیلا کرتا تھا اور ایک دن یہ نکل آیا، اس کے بعد سے پُرسکون ہوگیا ہوں۔

ڈیوڈ سارجنٹ پیشے کے اعتبار سے قصاب ہیں جو ملکی صحت کے نظام پر اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔ وہ کئی سالوں سے دانت کے درد میں مبتلا رہے۔ وہ دماغی صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں