جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی سی بی کے ردعمل پر بھارتی میڈیا تلملا اُٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار پر جب پی سی بی نے ردعمل دیا تو بھارتی میڈیا تلملا اٹھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ردعمل پر وکٹم کارڈ کھیلنے، گیدڑ بھپکی، دیوار سے لگانا اور دھمکی دینے کے الزامات عائد کردیے۔

ایک چینل نے لکھا کہ ’پاکستان اس طرح بھارت کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔‘

- Advertisement -

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ یہ بیان اے سی سی بورڈ یا پی سی بی سے مشاورت کے بغیر دیا گیا، جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یک طرفہ ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سوچے سمجھے بغیر اس طرح بیان کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، ایونٹ منتقلی کا بیان آئی سی سی، اے سی سی کو تقسیم کرنےکے مترادف ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اے سی سی صدر جے شاہ کے اس بیان سے 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل جاری کر دیا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جے شاہ کی صدارت میں اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپردکی گئی تھی، تاحال اے سی سی کے صدر کے بیان پر اے سی سی سے کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اے سی سی کے صدر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ ایشیا کپ 2023 میں بھارتی ٹیم شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں