ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور ان کے اہل خانہ کو گہرا صدمہ ملا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد اظہر الدین کے والد عزیز الدین انتقال کرگئے، ان کی عمر 93 برس تھی، ضعیف العمری کے باعث وہ بیک وقت کئی بیماریوں سے نبرد آزما تھے۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ اظہر الدین انڈیا کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے، جہاں انہیں والد کے وفات کی خبر دی گئی جس پر وہ اجلاس ادھورا چھوڑ کر گھر واپس آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز سیریز سے متعلق اہم اعلان
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیزالدین کی تدفین راج محلہ رامکوٹ میں کی جائے گی۔
والد کے انتقال پر اظہر الدین سے کرکٹرز، شوبز اسٹار سمیت مختلف مکتبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد اظہر الدین اس وقت حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔