اشتہار

بلدیاتی انتخابات کا التوا، جماعت اسلامی آج کراچی میں دھرنے دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے تیسری بار التوا کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسری بار التوا کے خلاف جماعت اسلامی آج کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنا دے گی، مرکزی ریلی ملیر کالا بورڈ سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں نکالی جائیگی۔

بعد نماز مغرب اسٹار گیٹ پر دھرنا دیا جائیگا جس سے حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی کی جانب سے اسٹار گیت پر مرکزی دھرنے کے علاوہ شہر قائد کے دیگر علاقوں حسن اسکوائر، نیو کراچی، نالا اسٹاپ، پاور ہاؤس چورنگی، 5 نمبر چورنگی، اورنگی ٹاؤن، بنارس چوک، کلفٹن تین تلوار، محمد علی سوسائٹی، ڈی سی آفس ملیر، ناظم آباد سات نمبر، لائنز ایریا میں بھی دھرنے دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کیے جانے کے خلاف جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بنو قابل ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہر قائد میں جماعت اسلامی کا میئر ہر صورت آئیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں