اشتہار

’ایشیا کپ بھارت کے بغیر بھی ہوسکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ایشیا کپ 2023 سے متعلق جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیا ہے۔

سابق کپتان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پُرجوش میں جے شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے مؤقف پر ڈٹ جانا چاہیے، ایشیا کپ 2023 بھارت کےبغیر بھی ہوسکتا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر ایشیا کپ کا مقام تبدیل کیا جاتا ہے تو پاکستان کو خود اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آنا چاہتی ہے تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

یونس خان نے کہا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے لہٰذا درمیانی راستہ کوئی نہیں ہے صرف کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر صرف بھارتی بورڈ کو ہی نہیں بلکہ ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا اور آئی سی سی ایشیا کپ کا مقام تبدیل کرتی ہے تو پاکستان کو ڈٹ جانا چاہیے، اور کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں